اینٹ کا جواب پتھر، روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹ کا جواب پتھر، روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا
اینٹ کا جواب پتھر، روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

ماسکو: روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا ہے جس کا مقصد اقوامِ متحدہ سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا تھا۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے ہم منصب جو بائیڈن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ اقوامِ متحدہ سے روسی سفارت کاروں کو بے دخل کیا گیا، امریکا کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا نے اقوامِ متحدہ میں روسی مشن کے 12اہلکاروں کو ملک بدر کروا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں جاری حجاب تنازع ، مسلمانوں کے کاروبار پر بھی پابندی

گزشتہ ماہ روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن کے نام پر حملہ کردیا جسے امریکا سمیت اتحادی ممالک تاحال روکنے میں ناکام ہیں تاہم صدر جو بائیڈن سفارتی محاذ پر روس کو تنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آج روسی حملے کو 1 ماہ مکمل ہوگیا۔

مغربی اتحاد میں شامل پولینڈ پہلے ہی 45 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے چکا ہے۔ پولش وزارتِ خارجہ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ روسی سفارت کار جاسوسی میں ملوث تھے۔ انہیں ملک چھوڑنے کیلئے 5روز کا وقت دے رہے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین میں جاری فوجی آپریشن کے دوران نیٹو ملک کی فوج سامنے آئی تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ نیٹو ممالک آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

یوکرین میں کشیدگی پر آج ہونے والے نیٹو اجلاس میں روس کے خلاف پیش رفت متوقع ہے تاہم نیٹو چیف نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے پر غور کرنا سربراہی کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نیٹو اجلاس میں شریک ہونے کیلئے برسلز پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ سلامتی کونسل اجلاس میں روس کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی قرارداد مسترد کردی گئی تھی۔ 

Related Posts