روس میں داخلہ بند، بورس جانسن سمیت 10 اہم برطانوی شخصیات پر پابندی عائد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
روس میں داخلہ بند، بورس جانسن سمیت 10 اہم برطانوی شخصیات پر پابندی عائد
روس میں داخلہ بند، بورس جانسن سمیت 10 اہم برطانوی شخصیات پر پابندی عائد

ماسکو: روس کی ولادی میر پیوٹن حکومت نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت 10 اہم برطانوی شخصیات کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے برطانوی حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں تاہم ولادی میر حکومت نے پابندی لگانے میں پہل نہیں کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندی برطانیہ کی جانب سے دشمنی کے غیر معمولی مظاہرے پر لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلقیس ایدھی کی وفات، بھارتی بھی دکھی ہوگئے

اپنے ایک بیان میں روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت دشمنی پر پر مبنی کارروائیاں کر رہی ہے جن میں روسی حکام پر پابندیوں کا نفاذ بھی شامل ہے جس کے پیشِ نظر پابندیاں عائد کی گئیں۔ جلد ہی پابند افراد کی فہرست میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے مغربی ممالک روس پر جبکہ روس جواباً ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ روس کے خلاف پابندیاں لگانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

تاحال روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی اور جنگی جنون میں کمی نہ آسکی۔ کریملن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم روس کے خلاف سب سے زیادہ سرگرم انسان ہیں جو یوکرین کی زیلنسکی حکومت کے بڑے حامیوں میں شامل ہیں۔ 

Related Posts