امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔روس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔روس
امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔روس

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو دورۂ روس کی سزا دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریہ زخارووا نے دھمکی آمیز خط پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ دورۂ روس منسوخ کردیں جبکہ پاکستان نے امریکی دباؤ مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا میں معاشی بحران شدید، کابینہ کے 26اراکین نے استعفیٰ دے دیا

ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکا نے دورہ منسوخ نہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ اچانک ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ ڈونلڈ لو نے یوکرین معاملے پر پاکستان کے متوازن ردِ عمل کو قابلِ مذمت قرار دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی سازش بیرونِ ملک بیٹھ کر تیار کی گئی جسے مالی امداد بھی مہیا کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے روسی صدر کی دعوت پر 2 ماہ قبل ماسکو کا دورہ کیا تھا۔

یوکرین کشیدگی کے تناظر میں عالمی برادری نے پاکستان پر دباؤ ڈالا کہ وہ روسی حملے کی کھل کر مذمت کرے تاہم عمران خان حکومت نے متوازن ردِ عمل کی پالیسی اپنائی۔ عالمی امور کے ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا اس کا ردِ عمل ضرور دے گا۔

Related Posts