روس ایران کی حمایت میں سامنے آگیا، اسرائیل کو سخت انتباہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو رشین میڈیا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جائزوں پر گہری نظر ہے تاہم اس میں ایسے کوئی اشارے نظر نہیں آتے کہ ایران اپنے پر امن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ملٹری استعمال کے لیے جوہری توانائی پر کہا کہ ہم حقائق سے رہنمائی حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پروپیگنڈے اور الزامات پر کان نہیں دھرتے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی باقاعدگی سے اس قسم کی رپورٹیں اپنے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرتی ہے۔ جن میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک انتہائی خطرناک اقدام اور اشتعال انگیزی ہوگا۔

یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس قت سامنے آیا ہے جن اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Posts