مواد سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی، روس میں گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ
گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ

ماسکو: روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر دُنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولادی میر پیوٹن حکومت نے گوگل کو مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 9کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ کیا۔ روسی عدالت کا کہنا ہے کہ جرمانہ خلافِ قانون مواد حذف کرنے میں بار بار ناکامی کے باعث کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فضائی آلودگی جسمانی سرگرمیوں کے فوائد کم کرسکتی ہے۔طبی تحقیق

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتارسُست، صارفین پریشان

دوسری جانب سرچ انجن سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد دیگر شعبہ جات میں دنیا بھر کو خدمات مہیا کرنے والی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ روس نے مواد پر کوئی رہنما ہدایات نہیں دیں۔ عدالتی دستاویزات سامنے آنے پر آئندہ لا ئحۂ عمل طے کیا جائے گا۔

رواں برس سائنس و ٹیکنالوجی کے معاملات کو روسی حکام نئی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوگل سمیت متعدد کمپنیز مواد کا غلط استعمال کرتے ہوئے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گوگل کے علاوہ فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کو بھی 2 ارب روبل جرمانے کا سامنا ہے جو گوگل پر جرمانے کے روسی عدالت کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ میٹا پربھی مواد کے غلط استعمال اور ملکی معاملات میں مداخلت کا الزام ہے۔

 

Related Posts