واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد ماسکو بیجنگ کے لیے ایک بوجھ بن چکا ہے۔
بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون میں دفاعی پالیسی کے انڈر سیکریٹری کولن کاہل نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جو یوکرین میں کیا، اس کے بعد وہ چین کے لیے کسی اسٹریٹیجک بوجھ سے کم نہیں۔
روس اور چین نے پچھلے مہینے ہی مغربی ممالک کے خلاف مزید تعاون کا عہد کرتے ہوئے یوکرین اور تائیوان کے معاملے پر لامحدود شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ کاہل نے کہا کہ یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس عسکری، معاشی اور جغرافیائی طور پر کمزور ہو کر پہلے سے بھی زیادہ الگ تھلگ ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا نے لانگ رینج میزائل کے تجربے کی تصدیق کردی