کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستانی روپیہ، ڈالر کے مقابلے میں مزید کمزور ہوا اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی طلب اور درآمد کنندگان کی جانب سے ایک روزہ تاخیر کے باعث، ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 19 پیسے کے اضافے سے 283.95 روپے پر بند ہوا۔
اوپن کرنسی بازار میں بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ 25 پیسے کی مضبوطی کے بعد 286.39 روپے پر بند ہوا۔
یکم جولائی کو اسٹیٹ بینک کی تعطیل کے سبب زرمبادلہ کے لین دین کی تاخیر ہوئی جس سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی سرگرمیوں کا دباؤ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ صنعتی خام مال اور درآمدی شپمنٹس کا بوجھ بڑھا، جس سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا۔