پاکستانی روپے کی قدر میں جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، آج ہفتہ کے روز بھی گزشتہ دن کی قیمتیں برقرار ہیں۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 280اعشاریہ 60 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 282اعشاریہ 10 روپے رہی۔
یورو کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ 304اعشاریہ 88 روپے سے گھٹ کر 303اعشاریہ 67 روپے پر بند ہوا۔
اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 89 پیسے کی کمی ہوئی اور یہ 362اعشاریہ 61 روپے پر آ گیا جو گزشتہ روز 363اعشاریہ 50 روپے تھی۔
جاپانی ین کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی جو 1 پیسے کم ہو کر 1اعشاریہ 87 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں ایک پیسے کا اضافہ ہواجس کے بعد سعودی ریال 74اعشاریہ 71 روپے اور اماراتی درہم 76اعشاریہ 30 روپے پر بند ہوا۔
پاکستانی روپے کی یہ اتار چڑھاؤ ملکی معیشت اور عالمی مالیاتی منڈی میں بدلتے ہوئے رجحانات کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔
OPEN MARKET FOREX RATES by forex.com.pk |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
INTER BANK RATES by forex.com.pk |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|