انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا
پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا،  ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے پر غور شروع

گزشتہ روز پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی بھی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی تھی،  انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

یاد رہے کہ 26 مئی کو 202.01 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزشتہ ہفتے تک ڈالر کی میں قیمت میں 4 روپے سے زائد کی  کمی آچکی تھی۔

Related Posts