ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ممکنہ جوڑی؟ سردار جی 3 میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rumor has it that Hania Aamir is teaming up with Diljit Dosanjh for ‘Sardaar Ji 3’

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ممکنہ بالی ووڈ ڈیبیو کی خبریں گردش کر رہی ہیں،اگر سوشل میڈیا کی چہ مگوئیوں پر یقین کیا جائے تو وہ بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بڑے پراجیکٹ میں نظر آسکتی ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب دلجیت دوسانجھ کے دل لومیناتی ٹور کے بھارتی مرحلے کے بعد ایک غیر متوقع سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک اسٹائلش لباس پہنے نظر آئے۔ ان کا لباس سیاہ ٹراوزر، ہڈی، سرخ جیکٹ اور سرخ و سفید کیپ پر مشتمل تھا۔ لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ قدرتی مناظر بنے، جن میں اونچے درخت، ایک پُرسکون جھیل اور سرسبز جنگل نمایاں تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد، ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو حیران کن طور پر اسی پس منظر سے ملتی جلتی تھی۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا:What in the evermore is thisیہ جملہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے البم کی طرف اشارہ تھا جس کے سرورق پر بھی ایسا ہی قدرتی منظر موجود ہے۔

ریڈٹ کے ایک صارف نے ان دونوں پوسٹس کا موازنہ کرتے ہوئے اندازہ لگایا کہ دونوں اداکار برطانیہ، خاص طور پر ایڈنبرا میں موجود ہیں اور کسی مشترکہ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

بعض مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ کے آنے والے میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ کچھ لوگ پرجوش ہیں کہ وہ پنجابی فلم “سردار جی 3میں اپنا فلمی ڈیبیو دے سکتی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ ان دنوں اپنے متعدد پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔ ان کے تصدیق شدہ فلمی منصوبوں میںبارڈر بھی شامل ہے، جس میں وہ ورون دھون، سنی دیول اور اہان شیٹی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم جنوری 2026 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خبریں سچ ثابت ہوتی ہیں یا یہ صرف سوشل میڈیا کی افواہیں ہی رہ جاتی ہیں۔

Related Posts