حکمراں جماعتوں کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر اتفاق، بھرپور شرکت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکمراں سیاسی اتحاد (پی ڈی ایم) نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر اتفاق کرلیا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت تمام پی ڈی ایم جماعتوں نے احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمراں اتحاد نے سپریم کورٹ فیصلوں بالخصوص عمران خان کی رہائی کے خلاف سیاسی احتجاج کا راستہ اپنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ مریم نواز دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو دھرنے میں شرکت کیلئے ٹاسک بھی سونپ دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے کارکنان لاہور سے ریلی کی صورت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کیلئے تیار ہیں۔ چیئرمین پی پی پی نے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں مداخلت عدلیہ کا کام نہیں ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ اگر عمران خان کرپشن کرے تو اسے ضمانت دے دی جائے؟ آصف علی زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، کسی نے سوموٹو ایکشن نہیں لیا۔ ہم آئین کی پاسداری کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ 

 

Related Posts