اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ شوال کے چاند اور عید کے حوالے سے فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری میرے دوست ہیں لیکن چاند اور عید سے متعلق حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور حکومت عید کمیٹی کے فیصلے کے مطابق منائیں گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عید الفطر کل منائی جائے گی تاہم وزیر مذہبی امور نے وضاحتی بیان جاری کرکے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان جاری کشیدگی ختم کردی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں عید الفطر کل 24 مئی کو ہی ہوگی، فواد چوہدری اپنی بات پر قائم