ممبئی: بھارتی اداکارہ روبینہ دلائک نے بگ باس 14 کافائنل جیت لیا، راکھی ساونت 14 لاکھ لے کر شو سے واک آئوٹ ہوگئیں جبکہ ایلی گونی کو ووٹ آؤٹ کیا گیا۔
روبینہ دلائک اور راہول ویدیا ٹاپ ٹو میں پہنچے، راہول ویدیا کو سلمان نے اس شو میں عمدہ کارکردگی کے لئے سراہا تھا تاہم روبینہ دلائک کو بگ باس 14 کی فاتح قرار دیا گیا ۔
روبینہ دلائک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے اختتام پر روبینہ دلائک اور راہول ویدیا جذباتی ہو گئے اورگھر میں لڑائیوں اور اچھے لمحات لمحوں کے بارے میں یادیں تازہ کیں۔
One of my favorite part of Rubina journey #RubinaDilaik #BB14 #AbkiBaarRubinaDilaik pic.twitter.com/42MHvnVNI5
— Akanksha (@Dr_AKS9) February 20, 2021