بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،راہول گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،راہول گاندھی
بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،راہول گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ ملک کے تمام آزاد ادارے سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے حملوں کی زد میں ہیں۔بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت پر یہ کہہ کر سخت نکتہ چینی کی کہ وہ بھارتی جمہوریت کا گھلا گھونٹنے کا کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں تمام حکومتی اداروں کو سخت گیر ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریات سے آلودہ کیا جا رہا ہے اور اس سے بڑے حکومتی اداروں کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کانگریسی رہنما نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی دادی اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ بھی ایک غلط فیصلہ تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ آج بھارت میں ہو رہا ہے اور جو کچھ سن 1975 اور 1977 کے درمیان ہوا اس میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تو حال یہ ہے کہ آر ایس ایس اپنے نظریات کے لوگوں سے ملک کے تمام اداروں کو بھرتی جا رہی ہے۔ تو اگر ہم انتخابات میں بی جے پی کو شکست بھی دے دیں تو بھی ہم اداروں میں موجود ایسے افراد سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھاکہ دور جدید کی جمہوریتیں اپنے اداروں میں توازن کے سبب چلتی ہیں۔ یہ ادارے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ بھارت میں آج اسی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔ آر ایس ایس نام کا ایک بڑا ادارہ بہت ہی منظم طریقے سے تمام حکومتی اداروں میں گھس رہا ہے اوران کی آزادی پر حملے کر رہا ہے۔

تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ جمہوریت ختم ہو رہی ہے بلکہ یہ کہوں گا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، عدالت، پریس، بیورو کریسی، انتخابی کمیشن جیسے تمام حکومتی ادارے منطم طریقے سے ایک خاص نظریے کے حامل ان افراد سے بھرے جا رہے ہیں جن کا تعلق ایک خاص ادراے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ بھی پوری طرح سے غلط تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا، میری دادی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا۔ لیکن کانگریس نے تو کسی بھی موقع پر ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر قبضے کی کوشش نہیں کی، واضح طور پر اس میں ایسی صلاحیت بھی نہیں ہے۔ کانگریس اس کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے۔

Related Posts