آر ایس ایس کی ہٹلر کے اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جارہی ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر ایس ایس کی ہٹلر کے اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جارہی ہے۔صدرِ مملکت
آر ایس ایس کی ہٹلر کے اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جارہی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت میں آر ایس ایس ایجنڈے کی ہٹلر کے فاشسٹ اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلپ امریکا کی ریاست نیو ہمپشائر سے لیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہریوں کو حقِ رائے دہی یا ووٹ دینے سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی معاملہ یہودیوں کے ساتھ یورپ اور پھر میانمار میں روہنگیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کردی جب کہ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں۔مسلح افواج قانون سازی کے مراحل مکمل ہو گئے۔ 

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے مسلح افواج ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

Related Posts