کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے سے زیادہ رقم جمع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ریلیف فنڈ نے 3 ارب کا ہندسہ چھو لیا ہے ماشااللہ۔ اب تک وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 3022 ملین روپے جمع ہوچکے ہیں۔
اس عظیم مقصد کے لئے اپنا تعاون کرنے پر آپ کی سخاوت اور جذبہ لائق تحسین ہے، ہم مل کر ہی اس مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ شہریوں نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3 ارب روپے کی رقم جمع کروائی ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اس عظیم مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے فنڈ جمع کرنے میں مدد کے لئے احساس ٹیلی تھون میں شرکت کی تھی ۔ حکومت نے اس سیشن کے اختتام پر ٹرانسمیشن سے 5550 ملین روپے جمع کیے تھے ۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو حصہ لینا ہوگا۔کوئی بھی حکومت وبائی مرض سے لڑ نہیں سکتی۔
مزید پڑھیں: سندھ پر 12 سال سے ٹھگوں کا ٹولہ حکومت کر رہا ہے۔علی زیدی