ڈیری فارمرزکی من مانیاں، دودھ کی فی کلوقیمت میں 10روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے اختیارات چیلنج
دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے اختیارات چیلنج

کراچی:ڈیری فارمرز کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور وار، شہری انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا خود ساختہ اعلان کر تے ہوئے کہاکہ11 جولائی کے بعد سے دودھ 10 روپے اضافے سے 120 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ اس وقت دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے ہیں مگر دکانوں پر 110 روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

اس حوالے سے دکانداروں نے بتایاکہ جب ڈیری فارمز ہی مہنگا دودھ فروخت کریں گے تو ہم بھی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 330 روپے فی من غیرسرکاری اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 11 جولائی سے کردیا جائے گا۔

عمل درآمد کی صورت میں دودھ کی خوردہ قیمت 120 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے موقف اختیار کیاکہ بھینسوں اور چارے کی قیمتیں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں۔

اس لئے دودھ کی قیمت میں اضافہ نا گزیر ہے۔شاکرگجر کے مطابق دودھ کی قیمت میں 330روپے فی من اضافہ ہوگیاہے۔ اب دودھ کی قیمت 120روپے لیٹر ہوگی جبکہ اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔

Related Posts