ایران خطے میں امریکی سرگرمیاں پر نظر رکھے ہوئے ہے، حسن روحانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rouhani says Iran watching US activities in Gulf region

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران خلیجی خطے میں امریکی سرگرمیاں دیکھ رہا ہے،تہران خطے میں کبھی بھی تنازعہ کا آغاز نہیں کرے گا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن اور تہران کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون کال کے دوران کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اپنے بحری جہازوں کو ہراساں کرنے والی ایرانی گن بوٹس کو ختم کردے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے حوالے سے ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اگر خلیج میں ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ہوا تو امریکی افواج کو ‘کچل دیں گے۔

حسن روحانی نے کال کے دوران کہا کہ ایران امریکا کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کو قریب سے دیکھ رہا ہے لیکن خطے میں تنازعات اور تناؤ کو شروع کرنے والا کوئی قدم نہیں اٹھائینگے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

رواں  ماہ کے شروع میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ ایرانی انقلابی گارڈ کے بحری جہاز خلیج میں امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں کے قریب آگئے ہیں، انہوں نے اس اقدام کو خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیاتھا جبکہ تہران نے اس واقعے کا ذمہ دار اپنے دیرینہ دشمن امریکا کو قرار دیا ہے۔

Related Posts