کراچی: بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے کراچی چڑیا گھر کے دو ہاتھیوں مدھوبالا اور نور جہاں کے بوسیدہ دانتوں کو کامیابی سے نکال کر انہیں برسوں سے جاری درد سے نجات دلائی۔
16 سالہ مدھوبالا کئی سالوں سے دانت کے انفیکشن اور سوزش میں مبتلا تھیں۔ اس کی 15 سالہ ساتھی نور جہاں بھی اسی طرح کے مسائل کا شکار تھی۔
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم خاص طور پر علاج کے لیے آئی تھی۔ ڈاکٹر امیر خلیل کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر فرینک گورٹز، ڈاکٹر تھامس ہلڈربرانڈ، ڈاکٹر مرینا ایوانوا اور ہاتھیوں کے تربیت دینے والے میتھیاس اوٹو اور اگنیسکا شامل تھے۔
ڈاکٹر فرینک گورٹز کا کہنا تھا کہ پہلے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں ہاتھیوں کو دانتوں کے بہت شدید مسائل ہیں،” اور میرا اندازہ ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر آپ کو دانتوں کے مسائل ہیں تو یہ بہت تکلیف دہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں:تھائی لینڈ، منفرد ہوٹل جہاں مہمانوں کو ہاتھی جگاتے ہیں