آکلینڈ : تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کوتیسری بار نیوزی لینڈ کے سب سے کرکٹنگ اعزاز سے نواز دیا گیا، کیوی بلے باز نے آئندہ ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کیلئے خدمات کا اعادہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ورچوئل تقریب میں 36 سالہ کھلاڑی کو سر رچرڈ ہیڈلی میڈل سے نوازا گیا۔ ٹم ساؤتھی کو سالانہ کرکٹ ایوارڈز میں سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
راس ٹیلر گذشتہ جولائی میں لگاتار دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کااہم حصہ تھے۔
پچھلے 12 مہینوں میں وہ نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹیسٹ اسکورر بھی بن گئے اور تینوں فارمیٹ میں 100 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے پہلے کرکٹر کے طور پر ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
ورلڈ کپ کے فائنلز میں مسلسل شکست کے بعد راس ٹیلر آئندہ کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔
راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں بھی رنز بنانے کی بھوک کم نہیں ہوئی اور آئندہ ورلڈ کپ کیلئے خود کو تیار کررہا ہوں۔
مزید پڑھیں: کرکٹ گراؤنڈز، ساتھی کرکٹرز اور ٹریننگ سیشن کومس کر رہی ہوں، ندا ڈار