ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین کھلاڑی سمجھے جانے والے بیٹر راس ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز راس ٹیلر نے کہا کہ میں آج عالمی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ موجودہ سیزن میرے عالمی کرکٹ کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔
خیبر پختونخواہ قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بن گیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فاطمہ ثناء ویمن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد
Today I'm announcing my retirement from international cricket at the conclusion of the home summer, two more tests against Bangladesh, and six odi’s against Australia & the Netherlands. Thank you for 17 years of incredible support. It’s been an honour to represent my country #234 pic.twitter.com/OTy1rsxkYp
— Ross Taylor (@RossLTaylor) December 29, 2021
ٹوئٹر پیغام میں راس ٹیلر نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچز کے بعد ریڈ بال کرکٹ جبکہ آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن ریٹائرمنٹ کا وقت ہوگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر سمجھے جانے والے راس ٹیلر نے کیوی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹیسٹ رنز بنائے۔ اپنی ٹیم کی طرف سے انہوں نے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
کیوی ٹیم کے 37سالہ کھلاڑی راس ٹیلر نے یکم مارچ 2006 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے، 8 نومبر 2007 کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جبکہ 22 دسمبر 2006 کو سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلا۔
اپنی ٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے راس ٹیلر نے 109 ٹیسٹ میچز میں 7ہزار584، 233 ون ڈے میچز میں 8 ہزار 581 جبکہ 102 ٹی 20 میچز میں 1 ہزار 909 رنز بنائے۔ راس ٹیلر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کرکٹ شائقین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔