کراچی :سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گر گئی، ملبے کے نیچے متعدد افراد دبے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ، علاقے کو پولیس نے گھیر لیا،ہیوی مشینری کو طلب کر لیا گیا۔
شہر قائد کے صنعتی علاقے سائٹ کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکو آپریشن شروع کردیا گیا اورعلاقے کو پولیس نے گھیر لیاہیوی مشینری کو طلب کر لیا گیاجبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرشاہ پاکستان کیبل کے پاس کمپنی کی چھت گرگئی ،چھیپا کے ریسکیو رضاکاروں نے 1 ہلاک اور 4 مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا ہے جبکہ چھت کے نیچے مزید افراد دبے ہونے کی اطلاح ہے ۔
امدادی اداروں کے مطابق چھت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ملبے ہٹنے تک حتمی طور پر کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ،ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔