حجاب میں تصویر کے اگلے دن نامناسب لباس میں نکلنے پر رونالڈو کی گرل فرینڈ کو عوامی طنز و تنقید کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رونالڈو کی گرل فرینڈ نے حجاب میں مسجد کے دورے کے اگلے ہی دن ساحل کی تصویر شیئر کی تھی، فوٹو یاہو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی جانب سے سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ مقیم ہیں۔

گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامناسب انداز میں سمندر کنارے بیٹھی اپنی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو بھڑکا دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک دن حجاب میں اور ایک دن نامناسب لباس میں۔۔۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر صارفی نے ان کے لباس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

نامناسب تصویر شیئر کرنے سے محض 4 روز قبل رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے خود کو مکمل حجاب میں ملبوس کر رکھا تھا۔

Related Posts