رونالڈو کا روانگی کا مبہم پیغام، سعودی حکام منانے میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عرب میڈیا)

سعودی حکام نے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ملک میں برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جن میں النصر سے ممکنہ علیحدگی کے بعد ان کی الہلال کلب میں منتقلی سرفہرست ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، رونالڈو کی النصر کلب سے روانگی کی افواہوں کے بعد الہلال میں ان کی شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی اولین ترجیح یہی ہے کہ وہ فیفا کلب ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں جس کے لیے الہلال منتقلی ایک موزوں آپشن ہو سکتا ہے۔

رونالڈو نے حال ہی میں ایکس (ٹوئٹر) پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا: “یہ باب ختم ہوگیا ہے! کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔” یہ پیغام سعودی پرو لیگ کے اختتام کے فوراً بعد شیئر کیا گیا، جس سے ان کے النصر چھوڑنے کے امکانات کو تقویت ملی۔

یاد رہے کہ جنوری 2023 میں رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ 164 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس عرصے میں وہ 105 میچز میں 93 گول اسکور کر چکے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی 2023 میں عرب کلب چیمپئنز کپ کی فتح رہی، تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آ سکا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی عرب کا رخ کیا تھا، جسے اس وقت فٹبال کی دنیا میں ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا گیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ سعودی عرب میں ہی اپنا کیریئر جاری رکھتے ہیں یا کوئی نیا دروازہ ان کا منتظر ہے۔

دوسری جانب فیفا کی جانب سے کلب ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کے لیے 1 سے 10 جون کے دوران ایک خصوصی ٹرانسفر ونڈو کھولی جا رہی ہے، جس میں بڑے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے گزشتہ ہفتے عندیہ دیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو کلب ورلڈکپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔

Related Posts