افغانستان، دارالحکومت کابل پر راکٹ حملے، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان، دارالحکومت کابل پر راکٹ حملے، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
افغانستان، دارالحکومت کابل پر راکٹ حملے، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

 افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ راکٹ حملوں سے کابل کے علاقے چہل ستون اور ارزان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کے ایک بازار پر بم اور راکٹ حملوں میں 23 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

حملوں کے حوالے سے ہلمند کے گورنر دفتر نے 5 ماہ قبل بیان جاری کیا کہ پہلے سانگن تحصیل کے کہنہ بازار پر 4 راکٹ داغے گئے اور پھر مسلح گاڑی استعمال کرتے ہوئے عوامی ہجوم کے درمیان بم دھماکہ کیا گیا۔ 

قبل ازیں 5 روز پہلے اسرائیلی فوج نے علی الصبح غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

 اسرائیلی فوج نے رواں ماہ ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہفتے کی شب غزہ پٹی سے دو راکٹ جنوبی اسرائیل پر داغے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مادی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی حماس کے ٹھکانوں پر بم باری

Related Posts