میڈیکل سائنس میں انقلاب: بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے والا روبوٹ تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میڈیکل سائنس میں انقلاب: بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے والا روبوٹ تیار
میڈیکل سائنس میں انقلاب: بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے والا روبوٹ تیار

امریکا میں روبوٹک سائنس کے ماہرین نے میڈیکل سائنس کی سہولت کے لیے روبوٹ تیار کیا ہے جو بلڈ ٹیسٹ اور دیگر وجوہات کے باعث جسم سے خون نکال سکتا ہے۔

یہ روبوٹ انسانوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی، مستعدی اور مہارت کے ساتھ خون نکالنے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے جس کی تیاری میں بلڈ ٹیسٹ سے گھبرانے والے افراد پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ 

اس سلسلے میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انسانی جسم میں رگیں تلاش کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے، تاہم الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ مسئلہ بھی حل کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اس روبوٹ کو 31 مریضوں کا خون نکالنے کے لیے پیش کیا گیا جس کے دوران روبوٹ نے 87 فیصد درست کارکردگی دکھائی۔ ماہرین کے مطابق یہ روبوٹ عوام کے لیے مفید سہولت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال پروٹوٹائپ مرحلے میں  موجود روبوٹ الٹرا ساؤنڈ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے جس کی مدد سے انسانی جسم میں خون نکالنے کے لیے رگ تلاش کی جاسکتی ہے۔

روبوٹک ٹیکنالوجی  کی دنیا میں اس ایجاد کو  میڈیکل سائنس کے لیے انتہائی کار آمد اور مفید قرار دیا جارہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق آئندہ کچھ ہی عرصے میں یہ روبوٹ عوام کے استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ 

Related Posts