پی ای سی ایچ ایس میں کروڑوں کی ڈکیتی؛ ٹک ٹاکر بہن بھائی جیل منتقل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایکسپریس)

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پی ای سی ایچ ایس میں 13کروڑ روپے سے زائد کی سنسنی خیز ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر یسرا زیب، اس کی بہن نمرا، بھائی شہریار اور ایک ساتھی شہروز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پیر کو پولیس نے مذکورہ چاروں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

پولیس کے مطابق، 26 جون کی رات ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی اور لوگو کے ساتھ ایک گھر پر چھاپہ کیا۔ حملے کے دوران وہ نہ صرف 13 کروڑ روپے نقدی، بلکہ قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء بھی لے اڑے۔ واقعے میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے، جن میں سے چار کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پانچواں ملزم تاحال مفرور ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی ملزمہ یسرا زیب معروف ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی متحرک رہی ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ گروہ اس سے پہلے بھی اسی طرز کی دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے یا نہیں۔

تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Related Posts