گھریلو ملازمین بن کر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھریلو ملازمین بن کر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
گھریلو ملازمین بن کر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بھیس بدل کر گھریلو ملازمین بن کر لوٹ مار اور ڈکیتیاں کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رحیم یار خان کے کچے کے علاقےکے ڈکیت گزشتہ 3 برس سے وارداتوں میں ملوث تھے، یہ گروہ علاقے میں ڈکیتی اور لوٹ مار کرتا تھا۔

گروہ کے پانچ ڈاکوؤں کودرخشاں انوسٹی گیشن پولیس نے گرفتارکرليا ہے۔ حکام کے مطابق ڈکيتوں کا يہ گروہ ملازم بن کر پڑوس کے گھروں ميں نقب لگاتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ گروہ پوش علاقے میں مالی، باورچی، ڈروائیور کی نوکری کرتے ہوئے گھر پر نظر رکھتا تھا اور موقع ملتے ہی واردات کرکے سب لوٹ لیتا تھا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے کے قیمتی زیورات، گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے لیکن عوام کی جانب سے پولیس کوملازمین کا ریکارڈ نہ دینے کی وجہ سے ایسی وارداتیں ہورہی ہیں۔

Related Posts