ڈاکو بیوپاری سے دنبوں سے بھرا ہوا لوڈر رکشا لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے آئی جنریٹڈ فائل فوٹو

کراچی میں عائشہ منزل کے علاقے سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر مویشیوں کے بیوپاری سے دنبوں سے بھرا چنگچی لوڈر رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔

عزیز آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مویشوں کے بیوپاری محمد راشد سلیم نے بتایا کہ وہ ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی ہے اور حجام کا کام کرتا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر عارضی روزگار کے لیے دنبوں کی خرید و فروخت کرتا ہوں۔

متاثرہ بیوپاری کے مطابق 29 مئی کو پیالہ ہوٹل کے قریب قربانی کے جانوروں کا کام ختم ہونے کے بعد ایف سی ایریا اپنے گھر چنگچی لوڈر رکشہ سے واپس آرہا تھا، جس میں تین دنبے موجود تھے۔

بیوپاری نے بتایا کہ عزیز آباد تھانے کی حدود میں عائشہ منزل پل کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان آئے اور انہوں نے اسلحے کے روز پر چنگچی لوڈر رکشے میں موجود تینوں دنبے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واردات سے مجھے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ عزیز آباد عائشہ منزل پر چنگچی لوڈر رکشہ میں دنبہ چھیننے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ 29 مئی کو راشد سلیم نامی شہری سے کیفے پیالہ سے ایف سی ایریا جاتے ہوئے عائشہ منزل پر دنبہ چھیننے کا واقعہ رپورٹ ہوا یے۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 291/2025 جرم دفعہ 392 /397/34 عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے اور کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے حوالے سے عزیز آباد کی حدود میں پولیس موبائل و موٹر سائیکل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Posts