سابق ایف آئی اے افسر کو بینک سے رقم لےکر نکلنے کے بعد لوٹ لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Robbers loot Rs1.5m from former FIA officer

کراچی :نجی بینک کے ملازمین مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو معلومات فراہم کرنے لگے،سابق ایف آئی اے افسر کو بینک سے رقم لےکر نکلنے کے بعد لوٹ لیا گیا۔

اشرف نامی سابق ایف آئی اےافسر نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں احسن آباد کے قریب بینک سے بذریعہ چیک رقم نکلوائی تھی ۔2مسلح ملزمان پیچھا کرنے کے بعد 15لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

سابق ایف آئی اے افسر اشرف نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی روک کر ہم سےاسلحہ کے زور پر رقم طلب کی تو میں نے بینک سے لائی ہوئی رقم کا ایک پیکٹ پھاڑ کر نوٹ دکھائے اور ان کے حوالے کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے وہ رقم لی اور کہا کہ پورے پیسے دو 15لاکھ روپے نکال کر لائے ہوہمیں سب پتہ ہے۔انہوں نے میرے پاؤں پر گولی مارنی چاہی تو انکی نظر میرے پاؤں کے قریب رکھے رقم کے دوسرے پیکٹ پر پڑ گئی ۔

اشرف نامی شخص نے کہا کہ مجھے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ بینک سے معلومات فراہم کی گئی ہے کیوں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جس بینک سے ہم نے رقم نکلوائی ہے وہاں سےآتے ہوئے راستے میں ہمیں ڈاکو آکر کہیں کہ ہمیں پتہ ہے تم 15 لاکھ روپے لے کر آئے ہو ۔

بینک مینیجر کے کمرے میں میں نے چیک دیےتھے ،حد تویہ ہے کہ بینک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں دے رہا اور نہ ہی تعاون کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 5ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے ضبط

واقعے کے خلاف مقدمہ درج کروانے سائٹ سپر ہائی وے تھانے آیا ہوں ،امید ہے پولیس جلد کارروائی کر کے ڈکیتوں تک پہنچ جائے گی اور بینک سے معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آجائیگی۔

Related Posts