شہر اقتدار ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، تاجر 3کروڑ اور زیورات سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر اقتدار ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، تاجر 3کروڑ اور زیورات سے محروم
شہر اقتدار ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، تاجر 3کروڑ اور زیورات سے محروم

اسلام آباد:شہر اقتدار اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود سیکٹرڈی 17 میں کاروباری شخصیت کے گھر ڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے اہل خانہ سمیت کاروباری شخصیت کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا،ڈاکوزیورات اور تین کروڑ روپے لوٹنے کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکٹر ڈی سترہ کے سکیورٹی انچارج سے جب اس واردات کے حوالے سے پوچھا گیا تو سکیورٹی انچارج نے واقعے سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا، سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے جب اس واردات کے متعلق پوچھا تو ان اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات معمول ہیں۔ اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔

شہر اقتدار چوروں ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وفاقی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی سیکٹر ڈی 17 میں ڈاکو موبائل فون شاپ سے آٹھ لاکھ روپے اور موبائل لے کر باآسانی فرار ہوگئے تھے،شہر اقتدار کے سیکٹر ڈی 17 کی سکیورٹی سمیت پورے شہر اقتدار کے شہری خوف میں مبتلا ہو چکے۔

شہریوں نے آئی جی پولیس اسلام آباد سے شہر کی سکیورٹی منظم و مربوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،زیورات اور نقدی واپس دلائی جائے اور ہماری سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے۔

Related Posts