پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام سڑکوں سے غائب، گلیاں سنسان ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں اور گلیاں سنسان
کورونا وائرس: پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں اور گلیاں سنسان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے دیگر شہروں اور صوبائی و وفاقی دارالحکومت کی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور میں بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے جس کے دوران سڑکیں اور گلیاں سنسان ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے پشاور کے آسمان سے نظر آنے والے نظارے کی تصاویر شیئر کیں۔

خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ میں ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہمارا صوبہ اور ملک اِس وقت سڑکیں اور گلیاں سنسان چھوڑ کر گھر بیٹھا ہے جبکہ عام حالات کے دوران ایسا نہیں ہوتا۔

وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ عام حالات کے دوران یہ ایک مصروف دن ہونا چاہئے تھا، سڑکوں پر چہل پہل ہونی چاہئے تھی، تاہم میں دیکھ رہا ہوں کہ آج باہر کچھ نہیں ہے۔

تیمور خان جھگڑا کی شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشاور کی گلیوں اور سڑکوں پر معمول کی چہل پہل نہیں۔ چند ایک گاڑیاں اور اِکا دُکا افراد کو سڑکوں پر گشت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts