پی ایس ایل 8 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیدیا، محمد رضوان نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، رائیلی روسو کے ساتھ سنچری پارٹنر شپ بھی قائم کی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے، عماد وسیم نے ٹاس جیت کر رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ 8 میں اب تک 4 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پشاور زلمی اسکواڈ کی کراچی میں کینسر سے صحت یاب بچوں سے خصوصی ملاقات
عماد وسیم کی کپتانی میں کراچی کنگز نے ایونٹ میں 4 میچ کھیلے ہیں، جس میں سے اسے صرف ایک میں کامیابی ملی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا یہ آخری میچ ہے، ایونٹ 26 فروری سے لاہور منتقل ہوجائے گا۔