کورونا وائرس کے خطرات پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر منڈلانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے خطرات پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر منڈلانے لگے
کورونا وائرس کے خطرات پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر منڈلانے لگے

لاہور:کورونا وائرس کے خطرات پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر منڈلانے لگے،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کاقوی امکان موجود ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے شروع ہونا ہے جس کو عالمی وبا کے پھیلاؤ کے باعث ملتوی کیا جاسکتا ہے، تاہم اس بات کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے کہ آیا سیریز ہوگی یا نہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں اور سیریز کے ویسٹ انڈیز میں ہونے کے بھی کوئی امکانات یا تجویز نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہے کہ اگلے ماہ تک سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا، سیریز تیسرے ملک جاکر کھیلنے سے بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھنا ممکن نہیں کیونکہ اس وقت کوئی ملک عالمی وبا سے محفوظ نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔

Related Posts