اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کا تہوار منانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایسٹر جیسے خوشی کے موقعے پر پر مسرت اور محفوظ رہیں۔
پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسٹر کے مبارک موقعے پر ہم سب کو وطن کے ساتھ کیے گئے عہد کی تجدید کرنا ہوگی جو کورونا وائرس جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ کے دوران ہم نے ملک سے کیا تھا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں جس کے تحت ہم پاکستان کو صحت مند، مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں،۔ آئیے ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کریں۔
A happy and safe Easter to all celebrating today. Let us embrace the spirit of this auspicious day and renew our pact to rise together in our fight against #Covid-19, for a healthy, strong, and progressive Pakistan.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 12, 2020