امریکی اداکار میتھیو پیری کے کیریئر پر ایک نظر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ میتھیو پیری اپنے گھر کے باتھ روم میں باتھ ٹب کے اندر مردہ پائے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق میتھیو کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخمی ہونے کے نشانات نہیں پائے گئے۔

Matthew Perry's Movies, TV Shows: Life in Photos

اپنی کامیابی کے عروج پر میتھیو پیری کئی سالوں تک الکحل اور ادویات کے عادی تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہوں نے اپنا علاج بھی کروایا۔

انہیں کئی عرصے تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، 2018 میں انہیں منشیات کی وجہ سے آنتوں کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں سرجری سے بھی گزرنا پڑا۔

2016 میں میتھیو پیری نے بی بی سی ریڈیوکو بتایا تھا کہ شراب اور منشیات کی وجہ سے انہیں ’فرینڈز‘ کی شوٹنگ کے تین سال یاد نہیں ہیں۔

فرینڈز کے پروڈیوسر نے میتھیو پیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میتھیو ہونہار اداکار اور وارنر برادرز ٹیلی ویژن گروپ کے اہم فرد تھے، ان کے مزاحیہ تبصرے ہر شخص کو یاد رہیں گے، ہمیں ان کی موت پر بہت افسوس ہے‘۔

فرینڈز

Perry with the cast of Friends in 1995

1994 سے 2004 تک جاری رہنے والا 10 سیزن پر مبنی امریکی ڈراما سیریز ’فرینڈز‘ میں میتھیو پیری نے چاندلر بنگ کا کردار ادا کیا تھا۔

فرینڈز’ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما تھا جس کی کُل 136 اقساط ہیں۔یہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے۔

Perry with actors Michelle Trachtenberg, Zac Efron, Leslie Mann at the premier of 17 again in 2009

مونیکا اور روس بہن بھائی ہیں، ریچل مونیکا کی کالج کی سہیلی ہے جبکہ چینڈلر اور روس روم میٹ ہیں اور فیبی، مونیکا کی روم میٹ رہ چکی ہے۔

اس سٹکام میں عام زندگی میں پیش آنے والی مشکلات و حالات یعنی ہراسانی، ورک پلیس کے طور طریقے، خودمختاری جیسے موضوعات کو بیان کیا گیا ہے۔یہ سیریز امریکا اور دیگر یورپی ممالک سمیت پاکستان میں بھی شوق سے دیکھی جاتی تھی۔

Molly Hurwitz Matthew Perry Wife, Children, Relationships, Partners And Family

میتھیو پیری 1969 میں میساچوسٹس میں پیدا ہوئے تھے اور والدین کی علیحدگی کے بعد لاس اینجلس میں رہنے لگے۔

ان کی والدہ کینیڈا کی صحافی تھیں جنہوں نے وزیر اعظم پیئر ٹروڈو کے پریس سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کے والد ایک امریکی اداکار تھے۔

Related Posts