رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق کمشنر اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق کمشنر اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن گرفتار
رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق کمشنر اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن گرفتار

راولپنڈی: رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل ، محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمد محمود اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن وسیم تابش کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو مضبوط شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی پر رنگ روڈ کی لمبائی بڑھانے اور نقشے کی تبدیلی کے الزامات ہیں۔  چیرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن وسیم تابش کو بھی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کے بیانات کو کیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مفاد کنندگان سے متعلق بھی اہم ترین انکشافات ہوئے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس آج راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی رنگ روڈ سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی: لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کرنے والا گریڈ 17 کا سیکشن افسر گرفتار

Related Posts