شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئیں۔
اداکارہ رمہا احمد نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رمہا احمد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے برستے دل اور شائننگ اسٹارز کی ایموجی بنائی۔ جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ رمہا احمد کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے چاہنے والے خوب پسند کرتے ہیں۔