الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور دھرنے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی پر مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی ایل پی، جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے سنگین الزامات لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کے الزامات پر احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ چل نکلا۔ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کو بدلا گیا۔ الیکشن کمیشن پولنگ کے نتائج کو درست کرے۔

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی اور دیگر مقامات پر پولیگ نے ٹی ایل پی کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ ٹی ایل پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے امیدواروں کو ان کا حق نہ ملا تو نتائج کی درستگی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

دریں اثناء امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہرِ قائد کے عوام نے ہماری جماعت اور پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے، لیکن ایم کیو ایم شہر پر زبردستی مسلط کی گئی ہے۔ ٹی ایل پی سربراہ نے بھی الیکشن کی بجائے سیلیکشن کا الزام عائد کیا ہے۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے ووٹ بھگوڑے کی جھولی میں ڈالے گئے، تحریکِ لبیک قانونی راہ کے ساتھ آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔ کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کے ذریعے اپنا حق لیں گے۔

چکوال میں تحریکِ انصاف کے کارکنان نے کالج روڈ بلاک کرکے آر او آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین کے پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے شیلنگ کا سہارا لیا۔ پشاور اور باجوڑ میں بھی گزشتہ 2 روز سے پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

Related Posts