لاہور: معروف مجسمہ ساز رفعت شاہین نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مجسمے کو نکھارنے کیلئے اپنی خدمات بلامعاوضہ پیش کردی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 2 روز قبل مجسمہ ساز رفعت شاہین نے کہا کہ میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات علامہ اقبال کے مجسمے کو نکھارنے کیلئے پیش کرتی ہوں۔ کیا گلشنِ اقبال پارک لاہور کے باغبان ایک دفعہ پر عزم ہو کر علامہ اقبال کے مجسمے کو نکھارنے کیلئے تیار ہیں؟
میں (رفعت شاہین )رضاکارانہ طور پہ
کیا باغبانوں ایک دفعہ سے پھر پرعزم ہو کر آپ میرے (رفعت شاہین )ساتھ علامہ اقبال کے مجسمے کو نکھارنے کے لیے تیار ہیں ؟
Considering the zeal of passionate gardeners who paid tribute to Alama Iqbal. I, Rifat Shaheen voluntarily offer my erudition pic.twitter.com/yIo2epsH0t— riffat Shaheen sculptor , TV host (@riffatshaheen27) February 3, 2021
اپنے تفصیلی بیان میں رفعت شاہین نے کہا کہ لاہور میں مالیوں نے والہانہ جوش و جذبے سے مجسمہ تیار کیا، میں اپنی دماغی قابلیت رضاکارانہ طور پر بلامعاوضہ پیش کرتی ہوں، جبکہ پاکتان کے عوام نے اس سلسلے میں مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میں قومی ہیروز کے ساتھ محبت کرنے والوں کیلئے اپنی قابلیت وقف کرنا فرض سمجھتی ہوں۔
رفعت شاہین ملتان پی ایچ اے، راولپنڈی پی ایچ اے، کوئٹہ پاکستان گیلری، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ، کوہاٹ چھاؤنی اور رسالپور چھاؤنی کیلئ بھی بلامعاضہ خاکے، مجسمے اور اسکلچر پیش کرچکی ہیں۔ رفعت شاہین علامہ اقبال کے مجسمے کو بھی نکھارنے کیلئے پر عزم ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلشن اقبال پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مجسمے کو پارک سے ہٹا دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 روز قبل ڈی جی پی ایچ اے کو جامع انکوائری کرکے مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں اقبال پارک سے علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹا دیا گیا