رکی پونٹنگ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بڑی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکی پونٹنگ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بڑی پیش گوئی
رکی پونٹنگ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بڑی پیش گوئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آئندہ کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بڑی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کی نظریں گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کے لیے آرون فنچ کی قیادت والی ٹیم کی حمایت کی ہے، اور انہوں نے روہت شرما کی قیادت میں بھارت کی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے اور دفاعی چمپئینر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط، سیریز برابر ہونے کا خدشہ

رکی پونٹنگ نے دوسری ٹیموں کے بارے میں بھی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا، انگلینڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کاغذ دیکھ کر لگتا ہے کہ سب سے زیادہ کلاس اور میچز جیتنے والی ٹیم انگلینڈ ہے۔

سابق کپتان کے مطابق انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کے حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مجموعی ٹوٹل میں اگر بابر اعظم کے رنز شامل نہیں ہوئے تو پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

آسٹریلوی کپتان کے مطابق میں نے بابر کو کچھ سال پہلے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں قریب سے دیکھا تھا، میں نے اس وقت کہا تھا کہ اس کھلاڑی کی بیٹنگ ٹیسٹ میچ کی حد تک ہے۔

سابق کپتان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال میں بابر اعظم نے خود کو بہت بہتر کرلیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کارکردگی پاکستان کی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔

پاکستانی اوپننگ کے حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کے اوپنرز کا کردار بھی اہم ہو گا اور نئی گیند کرانے والے بولرز بھی پریشان کر سکتے ہیں۔

Related Posts