آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انگلیند کی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کے حوالے سے تمام خبروں کو مسترد کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو انگلش ٹیم کا کوچ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈائریکٹر راب کی نے نئے چہروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راب کی کو امید تھی کہ رکی پونٹنگ وائٹ بال ٹیم کے کوچ بن جائیں گے۔
مزید برآں سری لنکا کےسابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے بھی کوچنگ کے امیدواروں سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
بعدازاں اوٹس گبسن کو انگلش ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بننے کے لئے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں لگاتا دو ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے