کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو ملک کیلئے خوش آئندہے، پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے، مستقبل میں معیشت میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔
ی بینکنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ملک کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی پالیسز گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کاکہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئےہیں۔ حالیہ معاشی پالیسز گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کا نتیجہ ہے، ہمارے کنٹرول میں نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ بیس کرنے سے جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر رضا باقرکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کےذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان کو زخائر کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ زرمبادلہ زخائر کو اس سطح پر لیکر جانا ہے کہ معاشی دھچکہ برداشت کیا جاسکے۔
رضا باقر نے کہا کہ حکومت کو اسٹیٹ بینک سے قرض کی ادائیگی بند کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک سے حکومت کو قرضہ نوٹ چھاپ کر دیا جاتا ہے، بیرونی قرضوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی آمدنی کو بڑھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ