انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عمران خان
انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عوام ہمارے ساتھ ہے، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ نے ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ارکان اسمبلی کو آئندہ لائحہ عمل کیلئے گائیڈ لائنز دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔ پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:جلسے میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال، عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے۔

Related Posts