آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا، بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئیں، فاروق ستار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا، بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئیں، فاروق ستار
آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا، بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئیں، فاروق ستار

کراچی:سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ نامنظور کرتے ہیں۔کے الیکٹرک نے کراچی کی مظلوم عوام پر بجلی کے مہنگے بل کا بم گرایا ہے۔

کراچی میں وہ کرنٹ ہے کہ پورے ملک کی لوڈ شیڈنگ ختم کردے۔تین ہزار ارب کا ٹیکس کراچی ادا کرتا ہے۔قومی و صوبائی خزانے میں 65 سے 85 فیصد ٹیکس کراچی ادا کرتا ہے۔اتنا ٹیکس دے کر بھی کراچی بجلی، پانی اور گیس سے محروم ہے۔جس کا بل 3 ہزار آتا تھا اب 15 ہزار آرہا ہے۔

آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا بجلی کے بل میں اضافہ کردیا گیا۔بجلی کی قیمت میں فی یونٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافہ نامنظور کرتے ہیں۔وفاقی حکومت اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو خدا مان لیا ہے۔وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے جرائم میں برابر کی شریک ہے۔

انگریز نے ایسٹ انڈیا کمپنی بنا کر ہندوستان کو اپنا غلام بنایا تھا۔کے الیکٹرک نے کراچی کو غلام بنا لیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کی عوام کو انکے مسائل کیلئے احتجاجی مظاہرہ میں یکجا کرنے میں کامیاب رہے اور شدید گرمی کے باوجود عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کے احکامات مانتی ہے نہ حکومت کے۔آئندہ احتجاج کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر کریں گے۔بارشوں کا موسم آرہا ہے بستیاں زیر آب آئیں گی۔بجلی کے کھمبے ناقص کوالٹی کے مواد سے انسولیٹ کئے گئے ہیں گذشتہ برس 50 افراد بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق ہوئے۔

نیپرا نے بھی کہا کہ یہ لوگ کے الیکٹرک کی غفلت سے مرے ہیں،سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے قرض سے برساتی نالے صاف کررہے ہیں۔کراچی میں جمع ہونے والا ٹیکس کہاں ہے کہ قرضہ لیا جارہا ہے؟

ہمیں سہولیات نہیں ملیں گی تو کراچی بھی ٹیکس نہیں دے گا۔سول سوسائٹی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد یہاں جمع ہے۔محکمہ صحت کہتا ہے کورونا ہے گھروں میں بیٹھو۔کے الیکٹرک گھروں سے نکالنے پر تلی ہوئی ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت اللہ کا خوف کرے۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔”ہم سڑکوں پر نکلے ہیں ہم بتائیں گے آپشن کون ہے، کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے کراچی کے نوجوان کراچی کا مستقبل ہیں،سب مل کر کراچی کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

Related Posts