کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی شروع، کل وزیر خارجہ بشکیک جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

بشکیک سے پاکستانی طلبہ کو لے کر ایک پرواز اتوار کی رات لاہور آئے گی، طالب علم غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز سے رات 11 بجے لاہور پہنچیں گے، دوسری وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کی صبح کرغزستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کا امکان ہے، غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز سے 180 مسافر پاکستان آ رہے ہیں۔

کرغزستان سے ایک اور پرواز کل پاکستانی طلبا کو لے پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔

دریں اثنا وزیر خارجہ کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔ دونوں وزراء کل صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ زخمی طلباء کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر خارجہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم آج بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے اور پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

Related Posts