اب یہ غلطی ہرگز نہ کرنا ورنہ، ڈبل سواری پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈبل سواری
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: صوبائی حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقعے پر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 26اگست کے روز پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ پر بھی ہوگا۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقعے پر سندھ حکومت نے ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو ڈبل سواری اور ڈرون کیمروں پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔

سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقعے پر صوبے بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اسکولوں میں تعطیل کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے حضرت امام حسین رضی اللہ  عنہ کے چہلم کے موقعے پر 26اگست کو صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ ہر سال چہلم امام حسین کے موقعے پر ملک بھر میں جلسے جلوس اور مجالس منعقد ہوتی ہیں۔

Related Posts