”شیرجوان موومنٹ“ پاکستان کے قیام کامقصد یاد دلانے کی تحریک ہے،مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”شیرجوان موومنٹ“ پاکستان کے قیام کامقصد یاد دلانے کی تحریک ہے،مریم نواز
”شیرجوان موومنٹ“ پاکستان کے قیام کامقصد یاد دلانے کی تحریک ہے،مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آئین کی پاسدداری کرنے والوں،آئین کا سبق دینے، پڑھنے اورماننے والوں کو غدارکہا جاتاہے توپھر بائیس کروڑ غدارہیں، کیا پولیس کم ترمخلوق ہے، پولیس والے انسان نہیں ہوتے،کالی وردی کیا کم تر وردی ہے۔

آئین کی کتاب میں لکھا ہے پاکستان میں کیا ہوگا،اس میں لکھا ہے پاکستان میں کیا نہیں ہوگا،اس میں لکھاہے کس کا کیا حق ہے اور کس کاحق کیا نہیں ہے، کس نے کیا کام کرناہے اورکس کا کیا کام نہیں ہے، آئین کی کتاب پڑھو اور پھر دیکھونوازشریف کے مطالبات کیا ہیں۔

اگر نواز شریف کاایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہے تو نہ نواز شریف کا اورنہ مریم کاساتھ دینا،جب آپ کاووٹ چوری ہوتاہے تو تجربے کی صلاحیت سے عاری شخص کو سروں پر مسلط کردیاجاتاہے، جب آرٹی ایس بٹھایا جاتاہے تو پورا ملک بیٹھ جاتاہے۔

معیشت بیٹھ جاتی ہے، عد ل کانظام بیٹھ جاتاہے، جب عدل کانظام بیٹھ جاتاہے تو پھر نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے آتے ہیں،جب آپ سے جواب مانگاجائے تو غداری کے فتوے بانٹتے ہو، یہ تاثرنہیں ملناچاہیے کہ ادارہ ایک جماعت کے پیچھے کھڑاہے۔ اس سے عوام اورادارے میں خلیج پیدا ہوتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ”شیرجوان موومنٹ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کے نوجوانوں نے میسج کرکے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں خود خیبر پختوانخواہ میں اس تحریک کو لانچ کروں گی۔انہوں نے کہاکہ میں نے قدم بڑھادیا ہے اب آپ نے قدم بڑھاناہے۔ میں بتاناچاہتاہوں کہ شیر جوان موومنٹ کیاہے۔72سال پہلے جو پاکستان ہمیں آج تک صحیح معنوں میں اس کا مقصدنظر نہیں آ سکا۔

میں شیر جوان موومنٹ کواس کی تحریک کا نام دیتی ہوں، پی ڈی ایم جس کی آواز نواز شریف بنے اورووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگایا،شیر جوان سیاسی شعوردینے کی تحریک ہے،آپ کے اندر حقوق کا احساس اورشعوربیدا کرنے کی تحریک ہے، نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کامقصد یاد دلانے کی تحریک ہے۔

مادرملت کا پیغام،آئین کا مطلب سمجھانے کی تحریک ہے، جمہوری نظام پر اعتماددینے کی تحریک ہے، جو آج کل ہائبرڈ حکومت اس کے خطرات کو سمجھانے کی تحریک ہے، مستقبل کی قیادت کوآپ میں سے اٹھنے کیلئے تیار کرنے کی تحریک ہے، آپ کی جو امیدیں ڈگمگا رہی ہیں خواب ٹوٹ رہے ہیں یہ ان کو بکھرنے سے بچانے،جوڑنے اور سمیٹنے کی تحریک ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جانتے ہو غلامی کتنی بڑی سزا ہے، غلام سے بڑی کوئی اورسزانہیں،یہ وہ بلاہے جو انسانوں سے بات کرنے کی آزادی چھین لیتی ہے، یہ وہ زنجیر ہے جو طاقتور کے آ گے جھکنے پر مجبور کرتی ہے، سر پھینک کر خوف میں مبتلا ہو کر بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے پر مجبور کرتی ہے۔

یہ وہ پردہ ہے جوہمارے ذہنوں پر ڈال دیا جاتاہے تاکہ حق اورسچائی کا راستہ نظر نہ آئے اور آپ غلط کوغلط نہ کہہ سکیں، اپنا حق نہ مانگ سکیں،حقوق پر خاموش ہو جائیں اورآپ کووہی دیا جائے جو طاقتور کی مرضی ہے، اگر کوئی اپنا حق مانگے تو اس کوکالے پانی کی سزا سنا دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان جوقابل فخرصوبہ ہے اس کے سوئی کے مقامسے کھربوں روپے کی گیس سپلائی ہوتی ہے لیکناس کے طلبہ کودی گئی چھ سو سکالر شپس ان سے چھین لی گئیں۔

Related Posts