اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے ،پارٹیز کانفرنس میں آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائیگی۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کسی بھی حکومتی عہدیدار کے خلاف کوئی انکوائری شروع نہیں کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین قومی احتساب بیورو کوئی ایک بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں لیکن حکومت کوغریبوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ملک کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کیلئے معذور نوجوان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے