پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے سابق سرکاری ڈاکٹرز کے پنشن کے مسائل حل کردئیے ہیں جبکہ یہ اعلان ایک اہم ملاقات کے بعد کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت وخزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ میری ملاقات آج میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز (ایم ٹی آئی) کے سینئر ڈاکٹرز سے ہوئی جو سرکاری ملازمین رہ چکے ہیں جبکہ یہ ملاقات ڈاکٹرز کے پنشن کے مسائل پر ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ وعدے کے مطابق متعلقہ کمیٹی سے مسائل کے حل پر بات چیت کے بعد ڈاکٹرز کے پنشن کے مسائل حل کردئیے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ کسی ڈاکٹر کو پریشان نہیں ہونا چاہئے کیونکہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے جنگ کے دوران پنشن اور تنخواہیں ہر ڈاکٹر کا بنیادی حق ہے جو حکومت انہیں ضرور دے گی۔
Met a group of senior MTI doctors, previously govt employees, with a long standing issue on pensions.
As committed, after problem solving with the relevant committee, this issue stands resolved.
Doctors should not have to worry about their due rights while fighting a pandemic. pic.twitter.com/W1ZYzShmyp— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) May 14, 2020